Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / جموں سے انصاف کیا جائے: پینتھرس پارٹی

جموں سے انصاف کیا جائے: پینتھرس پارٹی

جموں ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی پر لفظی حملہ کرتے ہوئے جے اینڈ کے نیشنل پینتھرس پارٹی نے آج اسے قوم پرستانہ ایجنڈہ کو فراموش کردینے کا موردالزام ٹھہرایا اور یہاں ایک ریالی منعقد کرتے ہوئے جموں کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا۔ پینتھرس پارٹی کے صدرنشین ہرش دیو سنگھ نے الزام عائد کیا کہ تمام محاذوں پر جموں کے خلاف امتیاز برتا جارہا ہے ۔ جب سے بی جے پی نے پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد میں مخلوط اقتدار سنبھالا ہے، اس نے اپنا نام نہاد قوم پرستانہ ایجنڈہ فراموش کردیا اور جموں خطہ کے تمام مسائل سے دستبرداری اختیار کرلی، جس کیلئے کبھی وہ (بی جے پی) واویلا مچایا کرتی تھی۔ این آئی ٹی کے غیرمقامی اسٹوڈنٹس کے خلاف درج ایف آئی آر کو کالعدم کردینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہرش دیو نے کہا کہ طلبہ کے خلاف جنہوں نے قومی پرچم لہرایا ، کارروائی کے ذریعہ بی جے پی ۔ پی ڈی پی حکومت نے اپنا مخالف قوم موقف آشکار کردیا۔

TOPPOPULARRECENT