Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / جموں میں بی ایس ایف اسپورٹس میٹ کا آغاز

جموں میں بی ایس ایف اسپورٹس میٹ کا آغاز

جموں ۔ 12 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام)چار روزہ سالانہ بی ایس ایف اسپورٹس میٹ کا آج یہاں آغاز ہوا جس میں تقریباً 1,200 بی ایس ایف ملازمین مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے جیسے ریسلنگ ، باکسنگ ، ویٹ لفٹنگ اور کبڈی ۔ بارڈر سکیورٹی فورس کے انٹر فرنٹیر اسپورٹس کامپٹیشن کا مقصد جوانوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلوں کیلئے تیار کرنا ہے ۔ اس ایونٹ کا افتتاح کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل بی ایس ایف ویسٹرن کمانڈ کے این چوبے نے کہاکہ بی ایس ایف اپنی آرگنائزیشن کے اندرون اسپورٹس کی سرگرمیوں کو بڑے پیمانے پر فروغ دے رہی ہے۔ ہمیں یقینی بنانا چاہئے کہ ہمارے جوانوں میں سے بعض آئندہ اولمپکس میں ملک کی نمائندگی میں کامیاب ہوجائیں۔ چوبے جو مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے دورہ کے سلسلے میں یہاں آئے ، انھوں نے کہاکہ گزشتہ برسوں اسپورٹس سے متعلق سرگرمیوں میں کچھ کمی آئی لیکن ڈائرکٹر جنرل کے کے شرما اس کلچر کا احیاء کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ اس کامپٹیشن میں حصہ لینے والی گیارہ ٹیموں کا تعلق گجرات ، گوہاٹی ، جموںو کشمیر ، میگھالیہ ، منی پال ، شمالی بنگال ، پنجاب، راجستھان ، جنوبی بنگال اور تریپورہ سے ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT