Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / جموں میں بی ایس ایف پاکستانی رینجرس کا فلیگ اجلاس

جموں میں بی ایس ایف پاکستانی رینجرس کا فلیگ اجلاس

جموں ۔ 17 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) بی ایس ایف اور پاکستانی رینجرس نے آج بین الاقوامی سرحد کے پاس سانبھا سیکٹر میں فلیگ اجلاس منعقد کیا اور سرحد پر امن برقرار رکھنے کا عہد کیا جبکہ ایک ہندوستانی فوجی اور ایک نابالغ لڑکی زبردست فائرنگ اور مارٹر شلباری سے جو خطِ قبضہ کے پاس پاکستان کی سرزمین سے کی گئی تھی ہلاک ہوگئے ۔ پاکستانی رینجرس کی درخواست پر کمانڈنٹ ونگ کمانڈر سطح کا فلیگ اجلاس سرحد پر منعقد کیا گیا جس میں دونوں فریقین کے کمانڈرس نے مختلف مسائل بشمول سانبھا سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور دیگر سرحد کے انتظامات کے بارے میں معمول کے مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔ ہندوستان کے اعلیٰ سطحی فوجی عہدیدار نے پاکستان کو سخت پیغام دیا اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کے سلسلے میں مناسب جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھا ۔ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے لیفٹننٹ جنرل اے کے بھٹ ڈائرکٹر جنرل فوجی کارروائیاں نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے کہا کہ راجستھانی فوج خطِ قبضہ پر امن بحال رکھنے کی پابند ہے ۔ فلیگ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ ہندوستان اور پاکستان کے فیلڈ کمانڈرس کے درمیان مواصلات جاری رکھے جائیں گے ۔ جب بھی ضرورت ہو معمولی واقعات کی یکسوئی کی جائیگی ۔

 

TOPPOPULARRECENT