Friday , August 18 2017
Home / سیاسیات / جموں میں رکن اسمبلی انجینئر رشید کا احتجاجی دھرنا

جموں میں رکن اسمبلی انجینئر رشید کا احتجاجی دھرنا

جموں ۔/23فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) آزاد رکن اسمبلی انجینئر رشید نے آج یہاں دھرنا دیتے ہوئے سامبا میں قبضوں کے خلاف مہم کے دوران فائرنگ میں ایک شخص کی موت کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ سکریٹریٹ کے روبرو رشید کی زیر قیادت 10افراد نے دھرنا دیتے ہوئے پولیس اور حکومت کے خلاف نعرے بلند کئے، اس موقع پر رشید نے مطالبہ کیا کہ فائرنگ کے ذمہ دار پولیس عہدیدار کے خلاف کیس اور ایک گجر کی ہلاکت کی عدالتی تحقیقات کروائی جائے علاقہ سرورے میں قبضوں کے خلاف مہم کے دوران جموں ڈیولپمنٹ اتھاریٹی اور پولیس کی فائرنگ میں گجر برادری سے وابستہ 23سالہ محمد یعقوب ہلاک ہوگیا تھا جبکہ اس ٹیم پر گجر برادری کے ارکان کی سنگباری میں 10افراد بشمول 8 پولیس ملازمین زخمی ہوگئے تھے۔ رکن اسمبلی نے الزام عائد کیا کہ سرکاری اراضیات پر صرف گجر برادری نے ہی نہیں بلکہ ریاستی وزراء نے بیوروکریٹس اور پولیس عہدیداروں نے بھی قبضہ کرلیا ہے اور حکومت کو سب سے پہلے ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیئے۔

TOPPOPULARRECENT