Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / جموں میں سیلاب، تودے گرنے کے واقعات، دو ہلاک

جموں میں سیلاب، تودے گرنے کے واقعات، دو ہلاک

جموں ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جموں میں تیز بارش اور اچانک سیلاب کے ساتھ تودے گرنے کے واقعات میں دو خواتین ہلاک ہوگئیں جبکہ 7 افراد کو بچا لیا گیا۔ پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ ضلع کتھوا میں تیز بارش کے سبب سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی اور ندی پار کرتے ہوئے چار افراد اس میں بہہ گئے۔ ان میں تین کو بچا لیا گیا اور 65 سالہ خاتون بجلی دیوی غرقاب ہوگئی۔ اس کی نعش تقریباً دو کیلو میٹر دور برآمد ہوئی۔ ایک اور واقعہ میں جو ضلع سامبا میں پیش آیا تودے گرنے سے ایک خاتون درشنادیوی ملبہ میں دب کر ہلاک ہوگئی۔ ناج ندی میں پبلک ہیلت انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے دو ملازمین پھنس گئے تھے انہیں بچا لیا گیا۔ ادھم پور میں بھی دو افراد کو بچایا گیا۔ مجموعی طور پر 17 مکانات کو نقصان پہنچا اور ان میں کئی مکانات منہدم ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT