Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / جموں میں سی آر پی ایف کانسٹبل کی خودکشی

جموں میں سی آر پی ایف کانسٹبل کی خودکشی

جموں 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ضلع کشٹوار میں ایک 40 سالہ سی آر پی ایف کانسٹبل نے آج اپنی سرویس رائفل سے خود پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ علاقہ جموں کے کشٹواڑہ ضلع میں پولیس لائن پر اس وقت پیش آیا جب ہیڈ کانسٹبل آکاش دیپ نے انساس رائفل سے اپنے آپ کو گولی مار لی۔ سی آر پی ایف اور ریاستی پولیس کے اعلیٰ عہدیدار جائے وقوع پہنچ گئے اور اس واقعہ کی وجوہات کا پتہ چلانے کے لئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ آکاش دیپ کا تعلق پنجاب میں ضلع گرداسپور سے تھا۔

TOPPOPULARRECENT