Friday , July 28 2017
Home / ہندوستان / جموں میں محبوبہ مفتی نے کئی پراجکٹوں کا افتتاح کیا

جموں میں محبوبہ مفتی نے کئی پراجکٹوں کا افتتاح کیا

ریاست کے سرمائی دارالحکومت کو سہولیات حاصل ہوں گی ،ڈپٹی چیف منسٹر نرمل سنگھ بھی موجود تھے
جموں 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے آج یہاں کئی کلیدی ترقیاتی پراجکٹوں کا افتتاح کیا جن میں انٹرپرینئرشپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (ای ڈی آئی) اور ٹریفک سسٹم کو بہتر بنانا شامل ہے۔ ای ڈی آئی کے جموں کیمپس کی تعمیر یہاں باری برہمنا انڈسٹریل اسٹیٹ میں کی جائے گی۔ 82.89 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ کیمپس 4 سال میں مکمل کرلیا جائے گا اور انکیوبیشن سنٹرس، ہاسٹلس اور اُبھرتے انٹرپرینئرس کے لئے لائبریریز جیسی سہولیات بھی ہوں گی۔ ڈپٹی چیف منسٹر نرمل سنگھ اور وزیر صنعت و کامرس چندر پرکاش گنگا بھی اِس موقع پر موجود تھے۔ محبوبہ مفتی نے ای ڈی آئی ڈائرکٹر سے کہاکہ اس طرح کی سہولتیں ضلع سطح پر بھی قائم کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے۔ اُنھوں نے جموں سٹی کے لئے انٹلیجنٹ ٹریفک سسٹم کا افتتاح بھی کیا جو سرمائی دارالحکومت میں آٹومیٹڈ سسٹم کے ذریعہ ٹریفک کی نقل و حرکت کو باقاعدہ بنائے گا اور ضروری نگرانی کا کام بھی کرے گا جس سے ٹریفک سے گزرنے والوں کو بار بار ٹریفک جام کی پریشانی سے راحت ملے گی۔ چیف منسٹر نے اپ گریڈیڈ اسٹیٹ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کامپلکس کا افتتاح کیا جسے 35.90 کروڑ روپئے کی لاگت سے فروغ دیا جارہا ہے۔ اس میں اندرون انڈسٹریل اسٹیٹ اچھا سڑک رابطہ، اسٹریٹ لائٹنگ، یونٹ ہولڈرس کے لئے بہتر سہولتیں اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔ محبوبہ مفتی نے گورنمنٹ جوائنری ملز کی فیاکٹری اور اُس کے شوروم کی بی بی آئی ای پر بنیاد رکھی۔ یہ مارچ 2018 ء تک مکمل کرلئے جانے کی توقع ہے۔ اِس فیاکٹری میں عصری نوعیت کے ساز و سامان اور آلات ہوں گے اور یہ 9 کروڑ روپئے کی لاگت سے تیار ہوگی جبکہ شوروم کے لئے 2.80 کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی۔ چیف منسٹر نے پیرکھو اور پنج تیتھی میں رامپ پر مبنی ملٹی لیول کار پارکنگ سہولتوں کی بنیاد بھی رکھی۔ یہ دونوں سہولتیں مجموعی طور پر 45 کروڑ کی لاگت سے تیار ہوں گی اور تقریباً 300 کاروں اور چھوٹی گاڑیوں کے لئے ہمہ سطح کی پارکنگ سہولت فراہم ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT