Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / جموں وکشمیر حکومت کا یو ٹرن، اخبارات کی اشاعت پر پابندی نہیں

جموں وکشمیر حکومت کا یو ٹرن، اخبارات کی اشاعت پر پابندی نہیں

سرینگر ، 19جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر انتظامیہ کی طرف سے مقامی میڈیا پر عائد قدغن کے چوتھے روز حکومت نے دعویٰ کیا کہ وادی میں اخبارات کی اشاعت پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی تھی۔ میڈیا پر قدغن کے باعث منگل کو مسلسل چوتھے دن بھی وادی سے نکلنے والے اخبارات شائع نہ ہوسکے ۔ تاہم امکانی طور پر کل وادی سے شائع ہونے والے تمام اخبارات کی اشاعت بحال ہوسکتی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر سری نگر ڈاکٹر فاروق احمد لون نے کہا کہ اخبارات کی اشاعت بحال کرسکتے ہیں’۔ انہوں نے کہا ‘اگرچہ متعدد اخبارات اپنے انٹرنیٹ ایڈیشن اپ ڈیٹ کررہے ہیں، لیکن آج مسلسل چوتھے روز بھی اخبارات شائع نہ ہوسکے ‘۔ اردو روزنامہ آفتاب کے ایڈیٹر ظہور ہاشمی نے یو این آئی کو بتایا کہ اخبار نے اپنا کام بحال کردیا ہے اور بدھ کو روزنامہ آفتاب قارئین کے ہاتھوں میں ہوگا۔ اس دوران ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مرکزی سرکار کو بتایا ہے کہ وادی میں اخبارات کی اشاعت پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق وادی میں اخبارات کی اشاعت پر قدغن کے معاملے پر مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات وینکیا نائیڈو نے گذشتہ رات ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ فون پر بات کی جس دوران محترمہ مفتی نے مرکزی وزیر کو بتایا کہ وادی میں اخبارات کی اشاعت پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہ

TOPPOPULARRECENT