Sunday , July 23 2017
Home / ہندوستان / جموں وکشمیر میں عسکریت پسند کو دولت اسلامیہ کے پرچم کا کفن

جموں وکشمیر میں عسکریت پسند کو دولت اسلامیہ کے پرچم کا کفن

سرینگر ۔ /14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر پولیس کو ان خاطیوں کی تلاش ہے جنہوں نے مبینہ طور پر جموں و کشمیر میں ایک عسکریت پسند کا جلوس جنازہ اس کے جنازہ کو دولت اسلامیہ کے پرچم میں لپیٹ کر نکالا تھا ۔ اس کے مکان سے شہر کے علاقے مالا رٹا جلوس کی شکل میں منتقل کیا گیا جہاں عسکریت پسند ساجد احمد جل کر کو دولت اسلامیہ کے پرچم میں لپیٹ کر اس کی تدفین انجام دی گئی ۔ جلکر اور اس کے دیگر دوعسکریت پسند ساتھی جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے علاقہ ریڈ باغ میں رات بھی جاری انکاؤنٹر میں پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے تھے ۔ پولیس نے اس واقعہ کا از خود نوٹس دیتے ہوئے تحقیقات کاآغاز کردیا ہے ۔ پولیس کے ایک ترجمان کے بموجب جلکر نے ڈی ایس پی محمد ایوب پنڈت کو /22 جون کو جامع مسجد نوہٹہ میں زدوکوب میں کیا تھا ۔ اس کے علاوہ وہ دیگر کئی دہشت گرد کارروائیوں میں بھی ملوث تھا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT