Wednesday , October 18 2017
Home / پاکستان / جموں و کشمیر اسمبلی اسپیکر کو مدعو کرنے کا امکان ،پاکستان نے مسترد کردیا

جموں و کشمیر اسمبلی اسپیکر کو مدعو کرنے کا امکان ،پاکستان نے مسترد کردیا

اسلام آباد۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے جموں و کشمیر کے اسمبلی اسپیکر کو دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کی دعوت کے امکانات کو مسترد کردیا اور کہا کہ پاکستان کو جموں و کشمیر اسمبلی کو جائز قرار نہیں دیتا۔ وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے مشیر قومی سلامتی و اُمور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور پاکستان اس کی اسمبلی کو تسلیم نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا یہ اصولی موقف ہے کہ جس کی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ اس لئے ہم ’’مقبوضہ‘‘ جموں و کشمیر اسمبلی کے اسپیکر کو مدعو نہیں کریں گے۔ پاکستان میں ریاستی اسمبلی کے اسپیکر کو بین پارلیمانی یونین کے اجلاس کا دعوت نامہ روانہ نہیں کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT