Friday , September 22 2017
Home / Top Stories / جموں و کشمیر اسمبلی سے اپوزیشن کا واک آؤٹ مہنگائی کے مسئلہ پر نعرہ بازی اور ہنگامہ آرائی

جموں و کشمیر اسمبلی سے اپوزیشن کا واک آؤٹ مہنگائی کے مسئلہ پر نعرہ بازی اور ہنگامہ آرائی

SRINAGAR, JUNE 18 (UNI)- Congress members trying to storm in to the well being stopped by the marshal while protesting against 'ration shortage' and price rise, at the Jammu and Kashmir Assembly, in Srinagar on Saturday. UNI PHOTO-11U

سرینگر ۔ 18جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) قیمتوں میں اضافہ کے خلاف اپوزیشن نیشنل کانفرنس اور کانگریس ارکان نے آج جموں و کشمیر اسمبلی سے بطور احتجاج واک آؤٹ کردیا ۔ آج صبح ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی کانگریس ارکان نے ریاست میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کا مسئلہ اُٹھایا ۔ نیشنل کانفرنس کے ارکان نے بھی اس مسئلہ کی تائید کرتے ہوئے حکومت سے بیان دینے کا مطالبہ کیا ۔ ارکان اسمبلی نے یہ نعرے بلند کئے کہ سرکار کے لئے اچھے ، باقی سب کے برے دن ۔ محبوبہ کے راج میں ، راشن پانی مہنگا ہے ۔ انھوں نے یہ الزام عائد کیا کہ حکومت عوام کا راشن اسمبلی انتخابات والے حلقہ اننت ناگ منتقل کررہی ہے جہاں پر چیف منسٹر مقابلہ کررہی ہیں۔ تاہم اسپیکر کویندر گپتا نے ان کے مطالبات پر کوئی توجہ نہیں دی جس پر احتجاجی ارکان ایوان کے وسط میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن اسمبلی مارشلس نے انھیں روک دیا ۔ ایوان میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہنے پر وزیر قانون عبدالحق خاں نے اپوزیشن ارکان سے کہا کہ نعرہ بازی اور ہنگامہ آرائی کرنے کی بجائے مناسب طریقہ سے مسئلہ کو پیش کریں۔ لیکن اپوزیشن ارکان نے واک آؤٹ کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT