Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش میںشدید برفباری کی وارننگ

جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش میںشدید برفباری کی وارننگ

چندی گڑھ ۔ 5فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش میں چند پُرخطر ڈھلوان علاقوں میں برف اور مٹی کے تودے گرنے کی پیش قیاسی پر ایک اوسط سطح کی وارننگ جاری کی گئی ہے جوآئندہ 24 گھنٹوں تک برقرار رہے گی ۔ چندی گڑھ میں واقع برفباری اور تودوں سے متعلق جائزوں کے ادارہ نے خبردار کیا ہے کہ جموں و کشمیر کے اضلاع کپواڑہ ‘ بانڈی پورہ ‘ اننت ناگ ‘ بارہمولہ ‘ گندربل ‘ کلگام‘ بڈگام ‘ پونچی ‘ ڈوڈا ‘ کشتواڑ اور کارگل میں برفباری کے درمیان تودے بھی گرسکتے ہیں ۔ ہماچل پردیش کے کئی اضلاع میںبھی برفباری کے دوران تودے گرسکتے ہیں ۔ عوام کو مشتبہ علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT