Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / جموں و کشمیر میں انکائونٹر 2عسکریت پسند ہلاک

جموں و کشمیر میں انکائونٹر 2عسکریت پسند ہلاک

جموں۔15اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دو خصوصی پولیس عہدیدار جنہوں نے گزشتہ ماہ محکمہ پولیس سے استعفیٰ دے کر عسکریت پسندوں میں شمولیت اختیار کرلی تھی، جموں و کشمیر کے ضلع دوڈا میں فوجیوں کے ساتھ ایک انکائونٹر میں ہلاک کردیئے گئے۔ 4 سال بعد ضلع دوڈا میں انکائونٹر ہوا ہے جو تقریباً عسکریت پسندوں کی موجودگی سے پاک علاقہ ہوگیا تھا۔ باوثوق اطلاع ملنے پر فوجیوں نے دوڈا کے دورافتادہ علاقہ میں کل آدھی رات کے بعد تلاشی مہم کا آغاز کیا تھا۔ محکمہ دفاع کے افسر رابطہ عامہ این آچاریہ نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو عسکریت پسند 4:30 بجے شب ہلاک کردیئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT