Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / جموں و کشمیر میں برفانی طوفان کا انتباہ

جموں و کشمیر میں برفانی طوفان کا انتباہ

چندی گڑھ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفانی طوفان کا اندیشہ ہے۔ اِن علاقوں کے عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ آئندہ 48 گھنٹوں میں بالائی علاقوں کا رُخ نہ کریں۔ ڈی آر ڈی او سے متعلق موسمی ادارہ نے یہ انتباہ جاری کیا۔ ادارہ کا کہنا ہے کہ بارہمولہ ، کپواڑہ، بندی پورہ، کارگل، راجوری، گندربل ، ڈوڈا ،پونچھ جیسے علاقوں میں ہنوز برفانی طوفان کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ پھارکیان ، بنیہال، گلمرگ، ہادن تاج اور نیلم کے علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برفباری بھی ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT