Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / جموں و کشمیر میں برہان وانی کی برسی سے قبل تحدیدات نافذ

جموں و کشمیر میں برہان وانی کی برسی سے قبل تحدیدات نافذ

سری نگر۔7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عہدیداروں نے آج وادیٔ کشمیر کے کئی علاقوں میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے تحدیدات نافذ کردیں جبکہ وادی کشمیر میں حسب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی کل پہلی برسی منائی جارہی ہے۔ سری نگر میں پانچ پولیس اسٹیشنوں کی حدود میں عوام کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کی گئی۔ عہدیداروں نے کہا کہ اسی طرح کی تحدیدات جنوبی کشمیر کے قصبہ اننت ناگ میں بھی نافذ کی گئی ہیں۔ دفعہ 144 قانون تعزیرات ہند کے تحت عوامی اجتماع پر بھی پلوامہ اور شوپیان اضلاع میں تحدیدات عائد کی گئی ہیں۔ شمالی کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں بھی اسی قسم کی تحدیدات نافذ ہیں۔ یہ تحدیدات کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش آنے کے پیش نظر احتیاطی اقدام کے طور پر نافذ کی گئی ہیں۔ تاہم باقی وادی کشمیر میں معمولات زندگی حسب معمول ہیں۔ فوج حساس مقامات پر پوری وادی میں تعینات کی گئی ہے تاکہ کسی بھی قسم کے احتجاج کو ناکام بناکے لیے فوج تعینات کی گئی ہے۔ گزشتہ سال 8 جولائی کو فوج کے ساتھ ایک انکائونٹر میں برہانی وانی ہلاک ہوا تھا جس کے نتیجہ میں پوری وادی کشمیر میں احتجاج کیا گیا۔ یہاں تک کہ کرفیو نافذ کرنے کی بھی نوبت آگئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT