Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / جموں و کشمیر میں خاتون ملازمین کیلئے شکایتی سیل کا قیام

جموں و کشمیر میں خاتون ملازمین کیلئے شکایتی سیل کا قیام

جموں ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : حکومت جموں و کشمیر نے سرکاری محکموں میں برسر خدمت خاتون ملازمین کی شکایات اور مسائل کی یکسوئی کے لیے ویمن ایمپلائز کریونیس سیل کا قیام عمل میں لایا ہے ۔ انڈر سکریٹری ، جنرل ایڈمنسٹریٹیو ڈپارٹمنٹ مسٹر امتیاز کچھو نے آج اس خصوص میں احکامات جاری کئے ہیں ۔ یہ خصوصی سیل 3 ارکان پر مشتمل ہوگا جس کی قیادت سینئیر ائی اے ایس آفیسر سرتیا چوہان کمشنر سکریٹری ٹو گورنمنٹ سوشیل ویلفیر ڈپارٹمنٹ کریں گی ۔ دیگر ارکان عمر شفاعت جوائنٹ ڈائرکٹر محکمہ سیاحت اور کرن رائیا انڈر سکریٹری ٹو گورنمنٹ محکمہ راحت و باز آبادکاری ہیں ۔ یہ کمیٹی ، چیف منسٹر محبوبہ مفتی کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT