Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / جموں و کشمیر میں دہشت گرد راہ فرار کی تلاش میں :جیٹلی

جموں و کشمیر میں دہشت گرد راہ فرار کی تلاش میں :جیٹلی

نئی دہلی ۔ 13اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) وادی کشمیر میں مرکزی وزیر دفاع ارون جیٹلی کے بموجب حکومت کی اولین ترجیح عسکریت پسندوں کا صفایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں دہشت گرد اب عظیم دباؤ کی وجہ سے راہ فرار کی تلاش میں ہیں ۔ نوٹوں کی تنسیخ کی وجہ سے انہیں مالیہ کی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔ این آئی اے نے غیرقانونی بیرونی شہریوں کی تلاش زبردست پیمانہ پر شروع کر رکھی ہے ۔ خاص طور پر بڑے پیمانے پر غیرقانونی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ جیٹلی ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کررہے تھے ‘ تاہم انہوں نے ہندوستان اور چین کے درمیان ڈوکلم کے علاقہ میں صف آرائی کے بارے میں کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اب کوئی بھی دہشت گرد ‘ دہشت گرد سرگرمیوں کے بارے میں خواب میں بھی نہیں سوچ سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر برسوں سے خوف کے سایہ تلے زندگی گذر رہی تھی لیکن گذشتہ چند مہینوں سے عوام کی زندگی بہتر ہوگئی ہے اور وہ جموں و کشمیر پولیس کی ستائش کررہے ہیں ۔ جیٹلی نے کہا کہ ملک کو دو سنگین خطروں کا سامنا ہے ۔ ایک جموں و کشمیر میں پیش آنے والے سرحد پار سے کئے جانے والے واقعات کا خطرہ ہے ‘ دوسرے وادی کشمیر میں پولیس دہشت گردوں کا صفایا کرنے کیلئے سخت جدوجہد کررہی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT