Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی واقعات میں 60 فیصد اضافہ

جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی واقعات میں 60 فیصد اضافہ

نئی دہلی 3 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں سال 2016 کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران عسکریت پسندی کے واقعات میں گزشتہ سال کے مقابلہ 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ راجیہ سبھا میں آج سماج وادی پارٹی رکن امر سنگھ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ ہنس راج گنگا رام نے کہاکہ 2014 ء میں جولائی تک عسکریت پسندی کے 117 ، 2015 ء میں 101 اور 2016 ء میں 163 واقعات پیش آئے۔ اُنھوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے عسکریت پسندوں کے ساتھ مذاکرات منقطع کرنا عسکریت پسندی میں اضافہ کی وجہ نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT