Thursday , October 19 2017
Home / Top Stories / جموں و کشمیر میں مخلوط حکومت کا تجربہ ناکام سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ کا الزام

جموں و کشمیر میں مخلوط حکومت کا تجربہ ناکام سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ کا الزام

سرینگر۔/14جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر کے سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے آج کہا ہے کہ پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی اور بی جے پی اتحاد کی کارکردگی کا جائزہ لینے پر اپوزیشن کے اس الزام کی تصدیق ہوئی ہے کہ حکومت نے گذشتہ 10ماہ میں کچھ بھی نہیں کیا ہے ۔انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پر کہا کہ مخلوط حکومت نے گزشتہ دس ماہ کے دوران کوئی قابل تذکرہ کارنامہ انجام نہیں دیا ہے۔ اپوزیشن نیشنل کانفرنس کے کارگذر صدر نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد کی برقرار پر فیصلہ سے قبل ’’ مشترکہ ایجنڈہ ‘‘ پر عمل آوری میں پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ عمر عبداللہ نے دریافت کیا کہ صرف بی جے پی سے ہی اتحاد کیوں؟ پی ڈی پی کو  وضاحت کرنا چاہیئے اور گزشتہ دس ماہ کے دوران بعض مسائل پر اس نے خود سپردگی کیوں اختیار کی اور ہنوز مخلوط حکومت کی ستائش کیوں کی جارہی ہے۔ بظاہر مسئلہ کشمیر پر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے موقف کا تذکرہ کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ دونوں جماعتوں میں نظریاتی ہم آہنگی نہ ہونے سے تذبذب پایا جاتا ہے جس کے نتیجہ میں تشکیل حکومت میں رکاوٹیں حال ہورہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT