Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / جموں و کشمیر میں پاکستان کی فائرنگ ، ہندوستان کی جوابی کارروائی

جموں و کشمیر میں پاکستان کی فائرنگ ، ہندوستان کی جوابی کارروائی

جموں ۔18جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دفاع کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے قریب اضلاع پونچھ اور راجوڑی میں آج پھر فائرنگ اور شلباری کی جس پر ہندوستانی فوج نے سخت جوابی کارروائی کی ۔ راجوڑی کے ڈپٹی کمشنر شاہد اقبال چودھری نے کہا کہ حکام نے چوکسی نوٹس جاری کرتے ہوئے مقامی افراد کو گھروں میں ہی رہنے کی ہدایت کی ۔ فیلڈ آفیسروں کو رابطہ کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔ راجوڑی ۔ پونچھ بیلٹ میں بنچ گرین ، راجدھانی اور نائیکہ مواضعات میں 4500 تا 5000 افراد پر مشتمل آبادی پاکستانی فوج کی شلباری اور فائرنگ سے متاثر ہوئی ہے ۔ دفاع کے ترجمان نے مزید کہا کہ ’’لائن آف کنٹرول کے قریب پونچھ سیکٹر اور بھیمبرگلی ( راجوڑی) میں پاکستانی فوج نے صبح 6:45 سے مورٹار شلباری کے علاوہ چھوٹے اور خودکار اسلحہ سے فائرنگ شروع کی تھی ‘‘ ۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج نے اس کا موثر و طاقتور جواب دیا ۔ جموں و کشمیر کے اضلاع پونچھ ، راجوڑی اور بارہمولہ میں پاکستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ہندوستانی فوجی جوان اور ایک 9 سالہ لڑکی ہلاک اور دیگر چار افراد زخمی ہوگئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT