Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / جموں و کشمیر میں پولیو خوراک سے موت کی افواہ

جموں و کشمیر میں پولیو خوراک سے موت کی افواہ

سرینگر ۔/17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر میں آج پولیو خوراک پلانے کی وجہ سے بچوںکی موت کی افواہ پھیل گئی ۔ اس کے ساتھ ہی لوگ خوف کے عالم میں اپنے بچوں کو ہاسپٹلس منتقل کرنے لگے ۔ سرینگر میں جی بی پنتھ چلڈرنس ہاسپٹل کے باہر ہزاروں افراد جمع ہوگئے تھے جس کی وجہ سے حکام کو آؤٹ پیشنٹ سیکشن کچھ دیر کیلئے بند کرنا پڑا ۔ افواہ پھیلانے میں سوشیل میڈیا بالخصوص واٹس اپ اور موبائیل فونس کا اہم رول رہا ۔ بعد ازاں حکام نے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ذریعہ وضاحت کی یہاں تک کہ مساجد میں لاؤڈاسپیکرس کے ذریعہ عوام سے خواہش کی گئی کہ وہ پریشان نہ ہوں ۔

TOPPOPULARRECENT