Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / جموں و کشمیر کے بی جے پی وزیر سجاد غنی لون مستعفی

جموں و کشمیر کے بی جے پی وزیر سجاد غنی لون مستعفی

جموں ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) علیحدگی پسند سے سیاست داں بننے والے سجاد غنی لون نے جموں و کشمیر میں نوقائم شدہ ٹی ڈی پی۔ بی جے پی حکومت میں وزیر کی حیثیت سے حلف برداری کے دو دن بعد آج استعفیٰ دے دیا۔ تاہم چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے ان کے استعفے پر ہنوز کوئی فیصلہ نہیں کیا اور اس ضمن میں بی جے پی سے قطعی ردعمل کا انتظار کیا جارہا ہے کیونکہ سجاد غنی لون زعفرانی پارٹی کے کوٹہ سے وزیر بنائے گئے تھے۔ سابق علیحدگی پسند لیڈر عبدالغنی لون کے 48 سالہ فرزند سجاد نے بظاہر وزیر سماجی بہبود و تربیت انتظامی اصلاحات کے قلمدان کی فراہمی پر ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے استعفیٰ دیا ہے۔ انہوں نے 4 اپریل کو حلف لیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT