Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / جموں و کشمیر کے عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ روانہ

جموں و کشمیر کے عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ روانہ

سرینگر 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے عازمین حج کا پہلا قافلہ آج سعودی عرب روانہ ہوگیا۔ چیف منسٹر محبوبہ مفتی اور وزیر اوقاف و اُمور حج فاروق اندرابی نے سرینگر ایرپورٹ سے اس قافلہ کو راست طیارہ کے ذریعہ مقدس شہر مدینہ منورہ روانہ کیا۔ پہلا قافلہ 420 عازمین پر مشتمل ہے۔ مساویانہ تعداد پر مشتمل دوسرا قافلہ بھی آج ہی چند گھنٹوں بعد روانہ ہوا۔ ستمبر کے پہلے ہفتہ میں عیدالاضحی پر اختتام کو پہونچنے والے رواں سال کے مناسک حج کے لئے جموں و کشمیر سے 8100 عازمین کا انتخاب کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT