Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / جموں کشمیر میں تین دن کے اندر دراندازی کی پانچ کوششیں ناکام

جموں کشمیر میں تین دن کے اندر دراندازی کی پانچ کوششیں ناکام

سرینگر ۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) فوج نے آج لائن آف کنٹرول  کے قریب 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور گذشتہ 3 دن کے اندر پاکستان سے کشمیر میں دراندازی کی کی جانے والی پانچویں کوشش کو بھی ناکام بنادیا۔ اس مدت کے دوران فوج نے دراندازوں کو پیچھے ڈھکیلنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اری سیکٹر پر کل سے شروع کردہ انسداد دراندازی کارروائیوںکے دوران 6 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔ یہ عسکریت پسند وادی میں پاکستان کی جانب سے گھسنے کی کوشش کررہے تھے۔ اس آپریشن  کے ساتھ ہی گذشتہ تین دن کے دوران مرنے والے دراندازوں کی تعداد 12 تک ہوگئی ہے۔ دفاعی ترجمان نے کل کہا تھا کہ پاکستانی فوج نے ایل او سی پر مسلح دراندازوں کو گھسانے کی کئی مرتبہ کوشش کی تھی لیکن ہندوستانی فوج نے اس کوششوں کو ناکام بنایا خاص کر ضلع کپواڑہ میں فوج نے دراندازی کو ناکام بنادیا۔

 

کشمیر میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے
سرینگر 9جون (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر میں آج علی الصبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان نے یواین آئی کو بتایا کہ علی الصبح تین بجکر 49 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت ریخترا سکیل پر 3.2 درج کی گئی ۔ زلزلے کے مرکز کے بارے میں صحیح اطلاع نہیں مل پائی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT