Wednesday , September 27 2017
Home / ہندوستان / جموں کے سامبا ضلع میں فوج کا فلیگ مارچ پولیس پر سنگباری اور تصادم میں 14 افراد زخمی

جموں کے سامبا ضلع میں فوج کا فلیگ مارچ پولیس پر سنگباری اور تصادم میں 14 افراد زخمی

جموں 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) فوج نے جموں کے ضلع سامبا میں فلیگ مارچ کیا ۔ پولیس کے ساتھ اور سنگباری کے دوران مقامی احتجاجیوں کے دھرنے اور تصادم میں 10 پولیس ملازمین کے بشمول 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ کل رات سے یہاں پر کرفیو نافذ ہے۔ تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیاس شل برسائے ۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس سامبا جوگیندر سنگھ نے بتایا کہ فوج نے امن کی بحالی کیلئے فلیگ مارچ کیا اور یہاں پر کرفیو نافذ کیا گیا ہے ۔ ڈیویژنل کمشنر جموں پون کوتوال نے کہا کہ بعض شرپسندوں کی جانب سے احتجاج اور تشدد کے بعد حالات بگڑ گئے تھے۔ایک مذہبی مقام کی بے حرمتی کے واقعہ کے بعد ضلع سامبا کے موضع مورین میں عوام نے احتجاج کیا اور یہ احتجاج دیگر مقامات پر پھیل گیا ۔ احتجاجیوںنے مخالف حکومت نعرے لگائے ‘ہائی وے پر چلنے والی موٹر گاڑیوں پر حملہ کیا اور آتشزنی و سنگباری بھی کی گئی ۔ ضلع مجسٹریٹ کی ایک موٹر گاڑی کو آگ لگائی گئی ۔ احتجاجیوں نے پولیس نے ساتھ تصادم کرتے ہوئے سنگباری کی ۔ انہیں منتشر کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا ۔ اس تشدد میں 10 پولیس ملازمین کے بشمول 14 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ زخمیوں میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور اسٹیشن ہاوز آفیسر بھی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT