Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / جمہوریت خطرہ میں ہے کا الزام بے بنیاد : ممتابنرجی

جمہوریت خطرہ میں ہے کا الزام بے بنیاد : ممتابنرجی

کولکتہ ۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج اپوزیشن جماعتوں کے اس الزام کو بعیداز حقیقت قرار دیا ہیکہ ریاست میں جہوریت خطرہ میں ہے اور کہا کہ اگر یہ حقیقت ہوتی تو وہ اس طرح کے الزامات عائد کرنے کے قابل نہیں رہتے۔ چیف منسٹر جوابی الزام عائد کیا کہ اپوزیشن جماعتیں ایسے وقت ریاست میں پرامن ماحول کو بگاڑنے کی کوشش میں ہیں جبکہ بنگال کی ترقیاتی کاموں کو سیاسی چیلنج درپیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں یہ شور مچا رہے ہیں کہ بنگال میں جمہوریت خطرہ میں ہے۔ اگر واقعی انہیں یہ خطرہ محسوس ہورہا ہے تو پھر اس طرح کا شور کرنے کی جرأت کہاں سے آئی۔ چیف منسٹر آج پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ و اسمبلی اور کونسلروں کے اجلاس سے مخاطب تھیں۔

ہند ۔پاک سمجھوتے کا کوئی متبادل نہیں: پی ڈی پی

سرینگر 18 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) برسر اقتدار پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے آج کہاکہ خط حقیقی قبضہ پر کشیدگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے وہ ہندوستان اور پاکستان کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ بات چیت ناگزیر ہے تاکہ حساس مسائل کا حکمت عملی پر مبنی حل تلاش کیا جائے۔ پارٹی نے کہاکہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سمجھوتہ کے سوائے کوئی اور راستہ نہیں ہے۔ صدر پی ڈی پی محبوبہ مفتی نے امن کی کارروائی پر زور دیتے ہوئے کہاکہ جنگ بندی کی پاکستانی فوجیوں کی جانب سے حالیہ مسلسل خلاف ورزیوں کے پیش نظر امن بحال کرنے کے لئے باہمی سمجھوتہ کی اہمیت میں اور اضافہ ہوجاتا ہے اور امن کی بحالی کے لئے مذاکرات ناگزیر ہیں۔ وہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پارٹی کارکنوں کے ایک کنونشن سے خطاب کررہی تھیں۔اُنھوں نے بالاکوٹ کے علاقہ میں شہریوں کی ہلاکت پر اظہار رنج و غم کیا۔

 

 

TOPPOPULARRECENT