Sunday , October 22 2017
Home / Top Stories / جمہوریت کو طاقت یا دولت کے بَل پر یرغمال نہیں بنایا جاسکتا : مودی

جمہوریت کو طاقت یا دولت کے بَل پر یرغمال نہیں بنایا جاسکتا : مودی

نئی دہلی۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)پارلیمنٹ میں شورو غل اور گڑبڑ پر اظہار ِ افسوس کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ جمہوریت کو کسی طاقت یا بل پر یرغمال نہیں بنایا جاسکتا ۔ انہوں نے کانگریس کی جانب سے مسلسل کئے جانے والے احتجاج کو نشانہ بنایا۔ مودی نے کہا کہ جمہوریت کو انتخابات اور حکومتوں تک ہی محدود نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کانگریس کا حوالہ دیئے بغیر کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں نیشنل ہیرالڈ کیس پر احتجاج کیا جارہا ہے۔ جمہوریت کو کسی کی مرضی کے مطابق نہیں چلایا جاسکتا اور نہ ہی جمہوریت کسی کے گھر کی لونڈی ہوسکتی ہے۔ مودی نے یہ بھی کہا کہ غریبوں کو صرف قوانین بنانے سے حقوق حاصل نہیں ہوتے ، اس کے لئے ضروری ہے کہ عملی اقدامات کئے جائیں۔ پارلیمنٹ میں کارروائی کو روک کر غریبوں کیلئے کوئی فائدے نہیں پہونچایا جارہا ہے۔ نہ صرف جی ایس ٹی بل بلکہ کئی دیگر موافق غریب اقدامات کو پارلیمنٹ کے اندر ہی جکڑ کر رکھا گیا ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ گزشتہ تین دن سے اس ایوان کی حالت کیا ہورہی ہے۔ یہاں پر میری مرضی چل رہی ہے، لیکن میں کہتا ہوں کہ یہ میری مرضی نہیں چلے گی۔ میرے دل یا ذہن میں جو آئے کروں گا ، سوچنے سے جمہوریت کے مقاصد پورے نہیں ہوتے۔ اس جمہوریت کو طاقت یا دولت کے بل پر مفلوج نہیں بنایا جاسکتا۔

TOPPOPULARRECENT