Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / جمہوری حقوق پر کمیونسٹوں کے پوسٹرس جاری

جمہوری حقوق پر کمیونسٹوں کے پوسٹرس جاری

اظہار خیال کی آزادی ہر ہندوستانی کا حق : سرینواس ریڈی
حیدرآباد۔22مارچ(سیاست نیوز)بائیں بازو جماعتوں اور ڈیموکریٹس تنظیموں کی جانب سے منعقد کئے جانے والے سمینار برائے جمہوری حقوق کے پوسٹرز کی سی پی ائی پارٹی ہیڈکوارٹر مخدوم بھون میں اجرائی عمل میںائی۔ سی پی ائی ایم گریٹر حیدرآباد سکریٹری ایم سرینواس‘ سی پی ائی گریٹر حیدرآباد نارتھ زون کنونیر ڈاکٹر سدھاکر کے علاوہ اے ائی وائی ایف تلنگانہ سکریٹری راملو یادو‘ رادھیکا کے بشمول دیگر کمیونسٹ قائد ین بھی اس موقع پر موجود تھے۔سی پی ائی ایم گریٹر حیدرآباد سکریٹری ایم سرینواس ریڈی نے مجوزہ سمینار برائے جمہوری حقوق کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہاکہ 23مارچ کو یس وی کیندرم حال میںمنعقد ہونے والے سمینارکا مقصد ملک میںبڑھتی عدم روادری ‘ فرقہ پرستی سے مقابلے کے لئے جمہوری حقوق کے استعمال کو عوام تک پہنچانا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ مجوزہ کانفرنس میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین کے صدر کنہیا کمار کا خصوصی خطاب ہوگا۔ سرینوا س ریڈی نے کہاکہ اظہار خیال کی آزادی ہر ہندوستانی شہری کو جمہوری حق ہے مگر مرکزی او رریاستی حکومتیں پولیس کے بیجا استعمال کے ذریعہ ہندوستانی شہریوں کے جمہوری حقوق سلب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ کنہیا کمار کو حیدرآباد انے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے اور کہاکہ جارہا ہے کنہیا کمار کا ریاست تلنگانہ میںداخلہ ممنوع ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں ایسی کوئی بھی نوٹس یہ عدالتی احکامات اب تک جاری نہیں کئے گئے ہیں اور نہ ہی منتظمین سمینار کو موصول ہوئے ہیں۔ سرینوا س ریڈی نے پولیس کے ذریعہ بائیں بازو جماعتوں کی آواز کو دبانے کا بھی ریاستی حکومت پر الزام عائد کیا ہے۔ ڈاکٹر سدھاکر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ جمہوری حقوق کے متعلق عوام میںشعور بیداری کی غرض سے سمینار کا انعقاد عمل میںلانا کوئی جرم نہیںہے ۔ انہو ںنے مزیدکہاکہ اور مذکورہ عنوان پر خطاب سے روکنا ایک ہندوستانی شہری کو جمہوری حقوق کے استعمال سے روکنے کی کوشش سمجھا جائے گا۔ڈاکٹرسدھاکر نے تمام ڈیموکریٹس تنظیموں اور سیول سوسائٹیز سے مجوزہ کانفرنس میںشرکت کی اپیل بھی کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT