Sunday , October 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جمیعتہ علماء کریم نگر کے سیرت النبیﷺ امتحان میں مسلم و غیر مسلم کثیر طلبہ کی شرکت

جمیعتہ علماء کریم نگر کے سیرت النبیﷺ امتحان میں مسلم و غیر مسلم کثیر طلبہ کی شرکت

کریم نگر /29 ڈسمبر ( ذریعہ فیاکس ) مفتی محمد غیاث محی الدین نائب صدر جمعیتہ علماء ضلع کریم نگر کی اطلاع کے بموجب آج بتاریخ 29 ڈسمبر بروز منگل صبح 10 بجے تا 1 بجے شہر کریم نگر کے دو محلوں ( IBA گارڈن کشمیر گڈہ ، این این گارڈن ، اشوک نگر ) میں جمعیتہ علماء ضلع کریم نگر کے زیر اہتمام سیرت النبیﷺ معلوماتی و مسابقتی امتحان رکھا گیا ۔ جس میں عصری اسکولس کے مسلم و غیر مسلم طلبہ مطالبات تقریباً سات سو شریک ہوئے اور پورے جوش و خروش کے ساتھ پرچہ سوالات حل کئے امتحان کے نتائج اور جلسہ تقسیم انعامات کی تاریخ کا متعاقب اعلان کیا جائے گا ۔ صدر جمعیتہ مفتی محمد یونس القاسمی ، مولانا محمد عمر فاروق قاسمی صدر سٹی جمعیتہ کریم نگر کے علاوہ حافظ عبدالمجید اشتیاق ،حافظ وسیم الدین ، حافظ اسمعیل راشد ،حافظ شہباز اور دیگر تمام اراکین جمعیتہ نے تمام طلبہ اور اسکول منیجمنٹ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔

TOPPOPULARRECENT