Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / جمیمہ کی ریحام خان کیخلاف مہم کی بات احمقانہ : عمران خان

جمیمہ کی ریحام خان کیخلاف مہم کی بات احمقانہ : عمران خان

لندن؍اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف کے صدرنشین عمران خان نے برطانوی اخبار کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی سابقہ بیوی جمیمہ کی جانب سے موجودہ بیوی ریحام خان کیخلاف مہم چلانے کی بات احمقانہ ہے۔ جمعرات کو عمران خان نے برطانوی اخبار کی طرف سے اس حوالہ سے آنے والی خبروں کے بعد ٹویٹ میں کہا کہ جمیمہ نے ہمیشہ میری حمایت کی ہے اور اس کے بارے میں یہ سوچ کہ وہ ریحام کے خلاف کوئی مہم چلا سکتی ہے احمقانہ ہے۔قبل ازیں برطانوی اخبار میل آن لائن نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ریحام کے ایک کزن نے جو اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتا اس کا کہنا ہے کہ جمیمہ اس کی کزن ریحام کے خلاف مہم چلا رہی ہے،کزن نے دعویٰ کیا کہ جمیمہ اس شادی سے خوش نہیں بلکہ حسد رکھتی ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ جمیمہ کیا کچھ کر رہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ عمران اور ریحام اپنی شادی شدہ زندگی میں بہت خوش ہیں اور عنقریب ریحام ایک انٹرویو میں اپنے اوپر عائد کیے گئے تمام الزامات کے جواب دیں گی۔دوسری طرف جمیمہ گولڈ اسمتھ کی طرف سے ریحام خان کے کزن کے عائد کردہ الزامات کی سختی سے تردید کی گئی جمیمہ کے ترجمان نے کہا ہیکہ وہ اپنے سابق شوہر کی ہر طرح سے مدد کر رہی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کی نئی شادی کامیاب ہو۔

TOPPOPULARRECENT