Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / جمی ایڈمس ویسٹ انڈیز کے ڈائرکٹر کرکٹ منتخب

جمی ایڈمس ویسٹ انڈیز کے ڈائرکٹر کرکٹ منتخب

بارباڈوس ۔12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز نے ٹیم کے سابق کپتان جمی ایڈمس کو تین سال کے لئے ڈائریکٹر کرکٹ مقرر کردیا۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب جاری اعلامیے کے مطابق جمی ایڈمس نے بورڈ کے ساتھ تین سال کے معاہدے پر دستخط کرلئے ہیں۔49 سالہ ایڈمس  نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے 54 ٹسٹ اور 27 ونڈے میچ کھیلے جبکہ 15 ٹسٹ اور 26 ونڈے میچوں میں ٹیم کی قیادت بھی کی۔ایڈمس کی ذمہ داریوں میں کرکٹ کی ٹیموں کی بہتری، کوچنگ اور دیگر تکنیکی پروگراموں کا انتظام شامل ہے۔ایڈمس نے کہا کہ میں کیریبیئن کرکٹ کے ساتھ ایک مرتبہ پھر براہ راست منسلک ہونے پر بہت خوش ہوں اور ویسٹ انڈیز ٹیم کی ترقی کے لئے پرعزم ہوں۔واضح رہے کہ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے رچرڈ پائی بس 2013 سے ویسٹ انڈیز کے ڈائریکٹر کرکٹ کے طورپر کام کررہے تھے۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم مستقل ہیڈ کوچ سے محروم ہے کیونکہ فل سمنز نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی کے صرف 5 ماہ بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔

TOPPOPULARRECENT