Friday , September 22 2017
Home / دنیا / جم ینگ کم عالمی بینک کے صدر کیلئے دوسری بار نامزد

جم ینگ کم عالمی بینک کے صدر کیلئے دوسری بار نامزد

واشنگٹن ۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے عالمی بینک کے صدر کی حیثیت سے جم ینگ کم کو دوسری میعاد کیلئے نامزد کیا ہے اور ان کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ موصوف نے اہم ترین بحرانوں سے نمٹنے کیلئے بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کیا اور غربت و موسمی تغیر کے چیلنجس سے نمٹنے کیلئے بھی عصری طریقہ کار اختیار کیا۔ امریکی ٹریژری سکریٹری جیکب جے لیو نے کہا کہ انہیں آج اس بات کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہیکہ امریکہ نے عالمی بینک کے صدر کے عہدہ کیلئے جم ینگ کم کو دسری میعاد کیلئے بھی نامزد کیا ہے۔ یاد رہیکہ امریکہ عالمی بینک کا سب سے بڑا حصص بردار ہے۔ مسٹر لیونے مزید کہا کہ مسٹر کم نے ایبولا وائرس کی روک تھام اور پناہ گزینوں کے بحران سے نمٹنے کیلئے بھی اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT