Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جناب ابراہیم بن عبداللہ مسقطی کو خراج عقیدت

جناب ابراہیم بن عبداللہ مسقطی کو خراج عقیدت

ناگرکرنول میں تعزیت اجلاس کا انعقاد، مختلف شخصیتوں کا خطاب
ناگرکرنول /27 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عوامی بے باک قائد اور سابق رکن قانون ساز کونسل جناب ابراہیم بن عبداللہ مسقطی کا انتقال قوم و ملت کا عظیم نقصان ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر مجلس مشاورت و انتظامی کمیٹی مساجد ناگرکرنول جناب محمد عبدالحفیظ خان نقشبندی نے کیا ۔ جناب ابراہیم بن عبداللہ مسقطی کے انتقال کی خبر سنتے ہی مجلس مشاورت و انتظامی کمیٹی مساجد ناگرکرنول کے زیر اہتمام تعزیتی اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر معتمد کمیٹی جناب شیخ مسعود ، صدر نائب صدور جناب شیخ یعقوب بن عثمان باوزیر ، جناب عبدالمجید خان ، جناب فضل احمد خان ، جناب سعادت شریف ، جناب محمد ابراہیم ، جناب محمد صادق پاشاہ نقشبندی ، حافظ محمد محبوب علی امام و خطیب مسجد معراج خازن کمیٹی جناب محمد عبدالرحیم و دیگر نے مسقطی مرحوم کی ملی خدمات کو خراج پیش کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب محمد عبدالحفیظ خان نقشبندی نے کہا کہ مستقر کی جامع مسجد کی تعمیر نو کے موقع پر ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان کی توجہ دہانی و توسط سے جناب ابراہیم بن عبداللہ مسقطی نے ایک لاکھ روپئے کا گرانقدر عطیہ دیا تھا جس کو مسلمانان ناگرکرنول کبھی فراموش نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک بے لوث ہمدرد ملت عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے اٹل موقف اختیار کرنے میں شہرت رکھتے تھے ۔ مرحوم نے آخری سانس تک ملت اسلامیہ کی فلاح و بہبود کی فکر کی ۔ جناب مسقطی مرحوم کی بے باکی و حق گوئی کے بارے میں تمام سیاسی جماعتیں معترف ہیں ۔ آخر میں جناب ابراہیم بن عبداللہ مسقطی کی مغفرت کیلئے دعاء کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT