Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / جناب باقر تحسین کے نعتیہ مجموعہ کلام ’ نور مجسم ‘ رسم اجراء تقریب

جناب باقر تحسین کے نعتیہ مجموعہ کلام ’ نور مجسم ‘ رسم اجراء تقریب

دفتر سیاست میں کل جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست انجام دیں گے
حیدرآباد ۔ 28 ۔ دسمبر : ( دکن نیوز ) : انجمن ترقی اردو حیدرآباد کے زیر اہتمام ممتاز شاعر جناب باقر تحسین کے نعتیہ مجموعہ کلام ’ نور مجسم ‘ کی رسم اجراء 30 دسمبر 5 بجے شام جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابدز میں انجام دیں گے ۔ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی اور پرنس محسن علی خاں مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ ڈاکٹر مجید بیدار سابق صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی صدارت کریں گے ۔ جناب حمید الظفر سابق پی آر او اردو اکیڈیمی اور جناب عابد صدیقی سابق نیوز ایڈیٹر دور درشن اظہار خیال کریں گے ۔ جناب مسعود فضلی صدر انجمن ترقی اردو خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے ۔ ڈاکٹر سید غوث الدین کوآرڈینٹر اور جناب احمد صدیقی مکیش آرگنائزر نے ادب دوستوں سے شرکت کی درخواست کی ہے ۔ رسم اجراء تقریب کے بعد نعتیہ محفل شعر منعقد ہوگی ۔ ڈاکٹر فاروق شکیل صدارت کریں گے ۔ جناب جلال عارف ، جناب یوسف روش ، ڈاکٹر راہی ، ڈاکٹر نادر المسدوسی ، سرور ہاشمی اور جناب شوکت علی درد مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ جناب عابد صدیقی تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT