Friday , September 22 2017
Home / Top Stories / جناب زاہد علی خان کے ہاتھوں طغروں کی نمائش کا افتتاح

جناب زاہد علی خان کے ہاتھوں طغروں کی نمائش کا افتتاح

تاریکی میں روشنی پھیلانے والے منفرد طغروں کی فروخت پر لکی ڈرا ‘عمرہ پیکیج
حیدرآباد۔11اپریل ( دکن نیوز) جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ ’’سیاست‘‘ نے آج شام محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست میں تاریکی میں روشنی بکھیرنے والے منفرد اور پُرکشش طغروں کی آٹھ روزہ نمائش کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر ان طغروں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان میں بعض طغرے ایسے ہیں کہ ان پر نقش ‘ آیتیں کعبہ شریف پر لکھی گئی ہیں ۔ یہ طغرے رات کے اندھیرے میں روشنی اور نور سے چمکتے ہیں ۔ انہوں نے اس سلسلہ میں محمد علی الدین امتیاز اور محمد اعظم مقبول کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان می ںپہلی مرتبہ اس نوعیت کے طغرے روزنامہ ’’سیاست‘‘ کی سرپرستی اور تعاون سے تیار کئے گئے ہیں ۔ جناب زاہد علی خان نے اس موقع پر فروخت شدہ طغرے مختلف اشخاص کو پیش کئے ۔ انہوں نے جناب محمد فصیح الدین جنرل سکریٹری گلستان اردو حیدرآباد حالمقیم دبئی کو دو طغرے پیش کئے جو انہوں نے 2200روپئے کی قیمت ادا کر کے حاصل کی ہے ۔ جناب زاہد علی خان نے قرعہ اندازی باکس میں رسائلد ڈالیں ۔ افتتاح کے موقع پر جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف ‘ جناب احمد صدیقی مکیش ‘ ڈاکٹر ناظم علی ‘ محمد عبدالرحیم ‘ عثمان بن علی ‘ نعیم الدین ‘ محمد شاہ رُخ ‘ محمد نعمان ‘ محمد عاصم ‘ جمیل بیابانی ‘ سیدعبدالواسع ‘ محمد قیوم بیگ کے علاوہ اصحاب و خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ محمد علی الدین امتیاز نے جناب زاہد علی خان صاحب کی گلپوشی کرتیہ وئے سیاست کے تعاون کیلئے ان سے اظہار تشکر کیا ۔ یہ نمائش 18اپریل تک 4بجے سے 6بجے تک رہے گی ۔ 150 طغروں کی فروختگی پر لکی ڈرا نکلے گا اور خوش نصیب کیلئے مفت عمرہ پیکیج فراہم کیا جائے گا ۔ جناب علی الدین امتیاز نے بتایا کہ یہ طغرے دکانات اور مکانات میں خیر و برکت کیلئے ہیں جنہیں دیوار پر آویزاں کیا جاسکتا ہے ۔ان کی چمک دمک کبھی بھی ماند نہیں پڑتی کیونکہ ان کی تیاری میں جرمنی کا مٹیریل استعمال کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT