Thursday , July 27 2017
Home / شہر کی خبریں / جناب زاہد علی خاں اور جناب عامر علی خاں کو اردو ماس سوسائٹی کی مبارکباد

جناب زاہد علی خاں اور جناب عامر علی خاں کو اردو ماس سوسائٹی کی مبارکباد

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر مختار احمد فردین صدر آل انڈیا اردو ماس کمیونیکیشن سوسائٹی فار پیس نے حکومت وقت کے ساتھ اول مبارکباد نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خاں کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس تحریک نے جناب عامر علی خاں کو پورے ہندوستان اور پوری دنیا میں مقبولیت کا درجہ عطا کیا ۔ اس تحریک کے لیے جناب عامر علی خاں دن رات کی کوشش اور لائحہ عمل قابل تعریف ہے کہ تحریک کے ساتھ پوری ریاست میں لوگ جڑتے گئے اور کارواں بنتا گیا ۔ جناب عامر علی خاں اس طرح سے میر کارواں بن گئے ۔ آل انڈیا اردو ماس سوسائٹی فار پیس ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں ، نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خاں اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتی ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT