Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / جناب زاہد علی خاں کو سینکڑوں تعزیتی پیام وصول

جناب زاہد علی خاں کو سینکڑوں تعزیتی پیام وصول

حیدرآباد۔18جولائی (سیاست نیوز) بیگم عابد علی خاں بانی ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے سانحہ ارتحال پر ملک و بیرون ملک سے ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان کو تعزیتی پیام موصول ہو رہے ہیں اورسینکڑوں افراد نے ان کی والدۂ ماجدہ کے انتقال پر فون کرتے ہوئے تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعائیں کیں۔جناب سید ساجد پیر زادہ نے بتایا کہ صدرکل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈمولانا سید رابع حسنی ندوی نے جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست سے فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے تعزیت پیش کی اور مرحومہ کے لئے دعاء مغفرت کی ۔ پروفیسر کودنڈا رام صدرنشین تلنگانہ سیاسی جوائنٹ ایکشن کمیٹی ‘ مسٹر ایس جئے پال ریڈی سابق مرکزی وزیر‘ جناب ہوشدار خان کویت‘ جسٹس ای اسمعیل ‘ جناب سید عزیز پاشاہ سابق رکن راجیہ سبھا‘ جناب محمد فاروق حسین رکن قانون ساز کونسل کے علاوہ سعودی عرب‘ قطر ‘ امریکہ‘ دبئی‘ بحرین ‘ ابو ظہبی و دیگر ممالک میں مقیم کئی معززین شہر نے ایڈیٹر سیاست سے رابطہ قائم کرتے ہوئے انہیں تعزیت پیش کی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعاء کی۔ جناب ایم اے خان رکن راجیہ سبھا کانگریس نے جو کہ بوجہ پارلیمنٹ دہلی میں ہیں نے اپنا تعزیتی پیام روانہ کرتے ہوئے جناب زاہد علی خان سے اظہار تعزیت کیا اور پسماندگان کو صبر جمیل کے ساتھ مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی ۔ ڈاکٹر شاہد علی خان ‘ جناب ظہیر الدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست ‘ جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو بھی مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیتوں نے تعزیتی پیامات روانہ کئے اور مرحومہ کے انتقال کو افراد خاندان کے لئے عظیم سانحہ قرار دیتے ہوئے صبر جمیل کی دعائیں کی۔

TOPPOPULARRECENT