Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / جناب زاہد علی خاں کی تہنیتی تقریب ’شام سوغات ‘

جناب زاہد علی خاں کی تہنیتی تقریب ’شام سوغات ‘

حیدرآباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کو مسلم مرر ایوارڈ ملنے کی مسرت میں ان کے شایان شان ایک جلسہ اعتراف خدمات و تہنیت ’ شام سوغات ‘ زیر اہتمام ایوان فنکار و فولس پیراڈائز 2 اپریل کو شام 6 بجے اردو ہال حمایت نگر میں رکھا گیا ہے ۔ صدارت جناب محمد قمر الدین کرینگے ۔ جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر ، جناب کنگ شک ناگ ریسیڈنٹ ایڈیٹر روزنامہ ٹائمس آف انڈیا ، جناب پرشانت چنتالہ ریسیڈنٹ ایڈیٹر روزنامہ دی ہندو حیدرآباد ، پروفیسر انیس الحق قمر ناندیڑ ، مفتی سید صادق محی الدین ، جناب محمد عبدالرحیم خاں معتمد انجمن ترقی اردو بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کرینگے ۔ پروفیسر انیس الحق قمر ، جناب مصطفی علی سروری ، جناب محبوب خاں اصغر ، روزنامہ سیاست اور جناب زاہد علی خاں کی شخصیت اور خدمات پر مقالے پڑھیں گے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ سید شوکت اللہ غوری کی قرات کلام پاک سے ہوگا۔ ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری نعتیہ کلام پیش کرینگے ۔ سنٹرل پبلک اسکول خلوت کی طالبات ترانہ ایوان پیش کرینگے ۔ ڈاکٹر حمیرہ سعید مہمانوں کا استقبال اور ڈاکٹر معین امر بمبو انجمنوں کا تعارف پیش کرینگے ۔ ڈاکٹر جاوید کمال کنوینر جلسہ نے اردو تنظیموں ، انجمنوں ، شعراء و فنکاروں سے شرکت کی خواہش کی ہے بعد ازاں مزاحیہ مشاعرہ ہوگا جس میں وحید پاشاہ قادری ، تسنیم جوہر ، یوسف الدین یوسف ، لطیف الدین لطیف ، نجیب احمد نجیب اور ڈاکٹر معین امر بمبو اپنا مزاحیہ و سنجیدہ کلام پیش کریں گے ۔یوسف الدین یوسف کے شکریہ پر محفل کا اختتام عمل میں آئے گ

TOPPOPULARRECENT