Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / جناب زاہد علی خاں کی صدارت میں اتوار کو رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

جناب زاہد علی خاں کی صدارت میں اتوار کو رشتوں کا دو بہ دو پروگرام

ٹولی چوکی میں مقرر ، مفتی صادق محی الدین فہیم اور جناب محمد معین الدین مہمانان خصوصی
حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست و میناریٹی ڈیولپمنٹ فورم کے زیر اہتمام مسلم لڑکو اور لڑکیوں کی شادیوں کے سلسلہ میں رشتے طئے کرنے والدین اور سرپرستوں کے لیے 51 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام بروز اتوار 22 نومبر کو صبح 10 تا 4 بجے شام ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں منعقد ہوگا ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست و سرپرست اعلیٰ ایم ڈی ایف صدارت کریں گے ۔ مولانا مفتی صادق محی الدین فہیم اور جناب محمد معین الدین صدر فیڈریشن ٹولی چوکی آف کالونیز بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے ۔ فکر مند والدین اور سرپرستوں کے بے حد اصرار پر اس پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ جس میں لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین و سرپرست باہمی مشاورت کے ذریعہ موزوں و من پسند رشتوں کا انتخاب کریں گے ۔ میڈیسن اور انجینئرنگ ، پوسٹ گریجویٹ ( ایم اے ، ایم ایس سی ، ایم کام ) ، ایم بی اے ، ایم سی اے ، گریجویٹس ، انٹر میڈیٹ ، ایس ایس سی عالم حافظ و فاضل کے پیامات کے لیے علحدہ علحدہ کاونٹرس ہوں گے ۔ اس کے علاوہ عقد ثانی کے لیے خصوصی کاونٹر قائم کیا جائے گا ۔ جناب عابد صدیقی صدر میناریٹی ڈیولپمنٹ فورم نے بتایا کہ اب تک شہر حیدرآباد میں 50 دو بہ دو ملاقات پروگرام منعقد ہوئے ہیں ۔ اس کے ذریعہ 5000 سے زائد رشتے طئے پائے ۔ ان پروگراموں میں سینکڑوں کی تعداد میں دونوں شہروں کے علاوہ مضافات اور اضلاع سے بھی لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین نے شرکت کی ۔ آئندہ اتوار کو ہونے والے دو بہ دو ملاقات پروگرام میں 2015 میں رجسٹرڈ کئے گئے تمام زمروں کے پیامات ملاحظہ کے لیے دستیاب رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں محبوب نگر ، ورنگل ، کریم نگر میں بھی دو بہ دو ملاقات پروگرام منعقد کئے جاچکے ہیں اور ان اضلاع میں پیامات کے رجسٹریشن کے لیے مقامی طور پر والدین کی سہولت کے لیے مستقل دفتر قائم ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 48 ویں اور 50 ویں دو بہ دو پروگرام کو صرف خواتین کے لیے ہی مختص کیا گیا تھا جس میں لڑکیوں کو اپنے ہمراہ لانے کی ان کے سرپرستوں کو اجازت دی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈی ایف کے دفتر احاطہ روزنامہ سیاست پر ہفتہ میں چھ روز ہر روز 70 تا 80 والدین و سرپرست پیامات ملاحظہ کرنے کے لیے آتے ہیں جس کے نہایت ثمر آور نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔انہوں نے اس سلسلہ میں محمد معین الدین صدر فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز کو خراج تحسین پیش کیا جن کے تعاون و اشتراک سے بہتر سے بہتر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے کئی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں ۔ ایم اے قدیر نائب صدر فورم سے فون نمبر 9394801526پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT