Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / جناب زاہد علی خاں کے ہاتھوں مختلف رسالہ جات کا رسم اجراء

جناب زاہد علی خاں کے ہاتھوں مختلف رسالہ جات کا رسم اجراء

ایڈیٹر سیاست سے ڈاکٹر عبدالروف ، نوشاد مومن کی ملاقات
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( دکن نیوز ) : ڈاکٹر عبدالرؤف ڈائرکٹر دانش گاہ اسلامیہ و ایڈیٹر اطلاع عام آسنسول اور جناب نوشاد مومن ایڈیٹر سہ ماہی مثرگان اور نیا کھلونا ( کلکتہ ) مغربی بنگال نے آج شام ڈاکٹر مختار فردین صدر آل انڈیا اردو ماس کمیونیکیشن کی زیر قیادت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر جناب زاہد علی خاں نے سہ ماہی مثرگان ، ماہنامہ اطلاع عام اور نیا کھلونا کی رسم اجراء انجام دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ رسم اجراء کے موقع پر جناب عابد صدیقی سابق ڈپٹی ڈائرکٹر دور درشن ، جناب احمد صدیقی مکیش ، محمد نصر اللہ خاں ، محمد شمیم موجود تھے ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالروف سنٹرل یونیورسٹی حیدرآباد میں ماس کمیونیکیشن کے پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما میں جناب عابد صدیقی کے شاگرد رہ چکے ہیں ۔ انہوں نے رسم اجراء کے موقع پر اپنے استاد کی موجودگی کو ان کے لیے اعزاز قرار دیا ۔ جناب زاہد علی خاں نے رسالہ نیا کھلونا کی حیدرآباد میں فروغ کے سلسلہ میں ضروری انتظامات کا مشورہ دیا اور کہا کہ سیاست اس سلسلہ میں تعاون کے لیے آمادہ ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT