Tuesday , May 30 2017
Home / شہر کی خبریں / جناب زاہد علی خاں کے ہاتھوں نعتیہ مجموعہ کلام احمد مختارؐ کی رسم اجراء شاعر محمد عبدالوہاب غوری کو مبارکباد کی پیشکشی ، ایڈیٹر سیاست کا خطاب

جناب زاہد علی خاں کے ہاتھوں نعتیہ مجموعہ کلام احمد مختارؐ کی رسم اجراء شاعر محمد عبدالوہاب غوری کو مبارکباد کی پیشکشی ، ایڈیٹر سیاست کا خطاب

حیدرآباد ۔ 8 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : بزم غوری کے زیر اہتمام مولانا محمد عبدالوہاب غوری کے نعتیہ مجموعہ کلام احمد مختارؐ کی تقریب رسم اجرائی و نعتیہ مشاعرہ محبوب حسین جگر ہال احاطہ دفتر روزنامہ سیاست عمل میں آیا ۔ ادبی اجلاس کا آغاز مولانا محمد عبدالقدوس غوری کی قرات کلام و نعت رسول ﷺ سے ہوا ۔ جناب سید یوسف روش نے تہنیتی کلام پیش کیا ۔ صدر اجلاس نواب الحاج زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں نعتیہ مجموعہ کلام احمد مختارؐ کی رسم اجرائی عمل میں آئی ۔ شاعر احمد مختارؐ کی گل و شال پوشی کی گئی ۔ جناب زاہد علی خاں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ میری خوش نصیبی ہے کہ نعتیہ مجموعہ کلام احمد مختارؐ کی رسم اجرائی میرے ہاتھوں عمل میں آئی ۔ نعتیہ کلام کی میرے ہاتھوں رسم اجرائی باعث فخر و نجات ہے ۔ میں ڈاکٹر محمد عبدالوہاب غوری قادری کو ان کے برادر کلاں مولانا محمد سبحان غوری اور مولانا محمد عبدالقدوس غوری کو مبارکبادی پیش کرتا ہوں اور کہا کہ میں غوری برادران سے بخوبی واقف ہوں یہ لوگ اصول پسندی ، عزم محکم سے شہر و سماج میں اپنی منفرد پہچان بنائے ہوئے ہیں اور حق گوئی ان اصحاب کا طرہ امتیاز ہے ۔ مولانا سید طارق ایڈوکیٹ اور مولانا حامد حسین شطاری نے بھی خطاب کیا ۔ بعدہ مفتی صادق محی الدین فہیم کی نگرانی میں نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا ۔ دعا پر محافل کا اختتام ہوا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT