Thursday , June 29 2017
Home / شہر کی خبریں / جناب سید وقار الدین قادری کو مولانا ابوالکلام آزاد قومی ایوارڈ

جناب سید وقار الدین قادری کو مولانا ابوالکلام آزاد قومی ایوارڈ

ناسازی مزاج پر تقریب میں عدم شرکت
ڈپٹی چیف منسٹر بہت جلد ایوارڈ پیش کریں گے
حیدرآباد۔/11نومبر، ( سیاست نیوز) چیف ایڈیٹر ’ رہنمائے دکن ‘ جناب سید وقار الدین قادری کو مولانا ابوالکلام آزاد قومی باوقار ایوارڈ کا اعلان کیا گیا۔ مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ  ’’ یوم اقلیتی بہبود ‘‘  میں یہ اعلان کیا گیا تاہم ناسازی مزاج کے سبب جناب وقار الدین تقریب میں شرکت نہ کرسکے۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی اور سکریٹری ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی پروفیسر ایس اے شکور عنقریب ان کی قیامگاہ پہنچ کر شخصی طور پر ایوارڈ پیش کریں گے۔ اس ایوارڈ کے تحت ایک لاکھ 25 ہزار روپئے، توصیف نامہ اور مومنٹو پیش کیا جائے گا۔ جناب سید وقار الدین کا شمار برصغیر کے بزرگ مدیران میں ہوتا ہے اور ان کی ادارت میں ’ رہنمائے دکن‘ اپنی صدی کی سمت رواں دواں ہے۔ ’ رہنمائے دکن ‘ نے اپنی اشاعت کے 95 برس مکمل کرلئے ہیں۔ جناب سید وقار الدین انڈو عرب لیگ کے صدرنشین ہیں اور انہوں نے ہندوستان میں فلسطینی کاز کی تائید میں اہم رول ادا کیا ہے۔ انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح کے کئی ایوارڈز حاصل ہوئے اور وہ 22 ممالک کا دورہ کرچکے ہیں۔ انہیں شاہ مراقش نے باوقار ’’ ستارہ مراقش ‘‘ ایوارڈ پیش کیا جبکہ فلسطین کے صدر محمود عباس کی جانب سے ’’ ستارہ فلسطین ‘‘ اعزاز عطاء کیا گیا۔ جناب سید وقار الدین کو اردو اکیڈیمی کے’ مخدوم ایوارڈ ‘ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔ نظام کالج گراؤنڈ پر منعقدہ تقریب میں جناب وقار الدین کی خدمات پر مشتمل سپاسنامہ پڑھا گیا اور اعلان ہوا کہ ڈپٹی چیف منسٹر قیامگاہ پہنچ کر ایوارڈ حوالے کریں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT