Sunday , October 22 2017
Home / Top Stories / جناب عابد علی خاں مرحوم کی اہلیہ محترمہ کا جسد خاکی سپرد لحد

جناب عابد علی خاں مرحوم کی اہلیہ محترمہ کا جسد خاکی سپرد لحد

جناب زاہد علی خاں ، ڈاکٹر شاہد علی خاں سے ہزاروں شخصیتوں کا اظہارِ تعزیت ، مسجد شاہ خاموشؒ میں کل فاتحہ سیوم

حیدرآباد۔18جولائی (سیاست نیوز) بانی ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عابد علی خاں مرحوم کی اہلیہ محترمہ منیرالنساء بیگم دختر سید شاہ صابر حسینی ؒ کو فرزندان جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست و ڈاکٹر شاہد علی خان کے علاوہ دیگر پسماندگان‘ علماء و مشائخین‘ سرکردہ سیاسی قائدین‘ صحافیوں ‘ وکلاء اور مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والوں کی موجودگی میں سپرد لحد کردیا گیا۔ قبل ازیں مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری امیر جامعہ جامعہ نظامیہ و سجادہ نشین بارگاہ حضرت شاہ خاموشؒ نے احاطہ درگاہ شریف میں نماز جنازہ پڑھائی۔مرحومہ کی فاتحہ سیوم 20جولائی بروز جمعرات بعد نماز عصر درگاہ حضرت شاہ خاموش ؒ میں مقرر ہے۔ بیگم عابد علی خاں کے انتقال کی اطلاع موصول ہوتے ہی لکڑی کا پل پر واقع ان کی رہائش ’’عابد منزل ‘‘ پر پرسہ دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ مکان پہنچ کر پرسہ دینے اور نماز جنازہ میں شرکت کرنے والی اہم شخصیات میں ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی ‘ قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز اسمبلی مسٹر کے جانا ریڈی ‘ قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل جناب محمد علی شبیر ‘ صدر پردیش کانگریس مسٹر اتم کمار ریڈی ‘ مسٹر ملو بٹی وکرمارک‘ مسٹر پنالہ لکشمیا‘جناب خان لطیف محمد خان ایڈیٹر انچیف روزنامہ منصف‘ جناب کے ایم عارف الدین جناب الحاج محمد سلیم صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ و رکن قانون ساز کونسل ‘ جناب محمد فرید الدین رکن قانون ساز کونسل‘ جناب سید احمد پاشاہ قادری رکن اسمبلی چارمینار‘مسٹر ایم ششی دھر ریڈی ‘ مسٹر ایم این سرینواس‘ ‘جناب عبدالقیوم خان مشیر حکومت تلنگانہ‘ مسٹر ایم مدھو گوڑ یشکی‘ جناب ایس اے ہدی آئی پی ایس‘ جناب محبوب عالم خان‘ جناب احمد عالم خان‘پدم شری مجتبیٰ حسین ،جناب مجید اللہ خان فرحت صدر مجلس بچاؤ تحریک‘ جناب شاہ عالم رسول خان صدرنشین شاداں گروپ آف انسٹیٹیوشنس‘ جناب میر عنایت علی باقری صدرنشین سیٹ ون ‘ جناب عابد رسول خان سابق صدرنشین اقلیتی کمیشن‘ جناب اکبر حسین صدرنشین تلنگانہ ریاستی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن‘ جناب مجاہد عالم خان‘ جناب میر ایوب علی خان ‘ مولانا سید شاہ قبول پاشاہ قادری شطاری ‘ مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ ‘ مولانا سید حمید الدین شرفی ‘مولانا سید شاہ ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ قادری سجادہ نشین بارگاہ قادری چمن‘مولانا سید مظہر حسینی صابری ‘جناب محمد عبدالجلیل خان ایڈوکیٹ صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت‘ مولانا غلام سید شاہ افضل بیابانی خسرو پاشاہ سجادہ نشین درگاہ حضرت سید افضل بیابانی قاضی پیٹ‘ مولانا سید حامد محمد قادری افتخار پاشاہ‘ مولانا اکرم پاشاہ قادری تخت نشین‘ مولانا قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی‘ڈاکٹر مشتاق علی‘ مولانا سید پیر شبیر نقشبندی افتخاری ‘ مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ‘ مولانا محمد رحیم الدین انصاری ‘ مولانا حافظ پیر شبیر احمد صد ر جمیعۃ العلماء ہند‘ارکان وقف بورڈ جناب وحید احمد ایڈوکیٹ‘ جناب زیڈ ایچ جاوید‘ جناب ظفر جاوید‘ جناب نثار احمد‘ جناب محمد جعفر‘ جناب محمد عقیل احمد‘جناب لطیف محمد خان (ایم ایس)، جناب مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان‘جناب محمد غوث سابق کارپوریٹر‘ جناب واجد حسین ‘ جناب امجد اللہ خان خالد ترجمان مجلس بچاؤ تحریک‘ جناب مصطفی محمود‘ جناب عثمان بن محمد الہاجری‘ مسٹر انیل کمار یادو‘ جناب علی مسقطی‘مسٹر امرناتھ بابو‘ جناب تاج الدین‘ مولانا سید احمد الحسینی سعید قادری‘ڈاکٹر ایس اے شکور‘ سابق رکن اسمبلی جناب سید یوسف علی‘ مولانا سید طارق قادری‘ علامہ اعجاز فرخ‘ انقلابی گلوکار غدر‘مسٹر وید کمار‘ جناب ایس ایم حسینی مجیب ، جناب راشد شریف ، جناب صابر پٹیل،جناب مظفر علی خان‘جناب محمد خواجہ فخرالدین‘ جناب ایس کے افضل الدین ‘جناب یوسف ہاشمی‘ جناب محمد سراج الدین‘ جناب خلیق الرحمن‘ جناب عظمت اللہ حسینی‘ جناب میر فراست علی باقری‘ جناب محمد اعظم(شاداں)‘جناب ایس اے حسین انور شریک معتمد مجلس اتحاد المسلمین‘لائن محمد عبدالنعیم ‘جناب شیخ عبداللہ سہیل‘ جناب علی بن سعید الگتمی، قاضی سید ارشد پاشاہ کے علاوہ دیگر نے پہنچ کر جناب زاہد علی خان‘ڈاکٹر شاہد علی خان‘ جناب ظہیر الدین علی خان ‘ڈاکٹر مظہر الدین علی خان‘ جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست ‘ ڈاکٹر حیدر علی خان صابر و دیگر کو پرسہ دیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر احاطہ درگا حضرت شاہ خاموشؒ میں ادا کی گئی ۔ انتقال کی اطلاع موصول ہوتے ہی مختلف گوشوں سے تعزیتی پیامات کا سلسلہ شروع ہوگیا اور ریاست تلنگانہ کے علاوہ آندھرا پردیش و کرناٹک کے قریبی اضلاع سے جو شہر پہنچ سکتے تھے ان کی بڑی تعداد نے حیدرآباد پہنچ کر ایڈیٹر سیاست و دیگر پسماندگان کو پرسہ دیا۔ادارہ سیاست سے منسلک مختلف خدمات کے اداروں میناریٹی ڈیولپمنٹ فورم‘ محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈینس سنٹر ‘ عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے ذمہ داران و سماجی کارکنوں کی بڑی تعداد تجہیز و تکفین میں موجود تھی۔
حیدرآباد۔18جولائی (سیاست نیوز) بیگم عابد علی خاں بانی ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے سانحہ ارتحال پر ملک و بیرون ملک سے ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان کو تعزیتی پیام موصول ہو رہے ہیں اورسینکڑوں افراد نے ان کی والدۂ ماجدہ کے انتقال پر فون کرتے ہوئے تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعائیں کیں۔جناب سید ساجد پیر زادہ نے بتایا کہ صدرکل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈمولانا سید رابع حسنی ندوی نے جناب زاہد علی

TOPPOPULARRECENT