Wednesday , August 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جناب عامر علی خان کی %12 تحفظات کی مہم ثمرآور

جناب عامر علی خان کی %12 تحفظات کی مہم ثمرآور

بی سی کمیشن کے قیام کا خیرمقدم، پی آر ٹی یو نظام آباد کے قائدین کا بیان
نظام آباد 14 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے ریاست میں مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کے لئے بی سی کمیشن کا قیام عمل میں لایا۔ برسر اقتدار ٹی آر ایس نے اپنے انتخابی منشور میں مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کا وعدہ کیا تھا اور وہ اس پر عمل پیرا ہے۔ ادارہ سیاست کے تحت فعال و حرکیاتی نیوز ایڈیٹر عامر علی خان نے تلنگانہ ریاست کے تمام اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے 12 فیصد تحفظات کی جو تحریک چلائی، اس کا آغاز نظام آباد سے کیا تھا۔ نظام آباد پی آر ٹی یو کے سابقہ قائدین مسرز خواجہ معین الدین اور سید احمد بخاری نے ریاستی حکومت کے بی سی کمیشن کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس کو تحفظات کی فراہمی کی طرف پہلا قدم قرار دیا اور چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ اور جناب عامر علی خان کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کاوشوں کو نتیجہ خیز قرار دیا۔ حکومت کی 12 فیصد تحفظات سے مسلم طبقہ کو نہ صرف تعلیم بلکہ روزگار میں بھی تحفظات حاصل ہوں گے۔ جہاں حکومت 4 فیصد تحفظات پر عمل پیرا ہوکر مسلمانوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے سنجیدہ ہے وہیں پر وہ زندگی کے ہر شعبہ میں مسلمانوں کی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔ اب تلنگانہ کے 31 اضلاع بننے کے بعد چھوٹے اضلاع سے ترقی جلدی اور آسانی سے ہوگی اور ضلعی سطح پر تحفظات سے مقامی امیدواروں کو زیادہ استفادہ کے مواقع رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT