Monday , July 24 2017
Home / شہر کی خبریں / جناب متین مجددی محبوب نگر ڈسٹرکٹ انچارج وائی ایس آر کانگریس مقرر

جناب متین مجددی محبوب نگر ڈسٹرکٹ انچارج وائی ایس آر کانگریس مقرر

حیدرآباد /15 مارچ ( پریس نوٹ ) وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے تلنگانہ کے 23 اسمبلی حلقوں میں پارٹی عہدیداروں کا اعلان کیا ہے ۔ صدر پارٹی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی ہدایت پر صدر پارٹی تلنگانہ ڈاکٹر جی سری کانت ریڈی نے اس کا اعلان کیا ۔ اس کے علاوہ تلنگانہ کے 10 ضلعی صدور انچارج اور 5 ضلعی صدور ، اسٹیٹ جنرل سکریٹری اور ترجمانوں کا بھی اعلان کیا ہے ۔ ضلعی انچارجس میں جے مہیندر ریڈی (نلگنڈہ ) متین مجددی (محبوب نگر ) کے شیو کمار ( رنگاریڈی ) جی رام بھوپال ریڈی (حیدرآباد ) کے راگھوا ریڈی ( نظام آباد ) این بھکشاپتی ( عادل آباد ) بی سرینواس راؤ (کریم نگر ) ویملہ شیکھر ریڈی (ورنگل ) ڈاکٹر پروپلا ریڈی ( کھمم ) وی رام موہن ( میدک ) شامل ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT