Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جناب محمد حبیب خان کو صدر تلنگانہ گورنمنٹ ڈرائیورس اسوسی ایشن منتخب ہونے پر مبارکباد,

جناب محمد حبیب خان کو صدر تلنگانہ گورنمنٹ ڈرائیورس اسوسی ایشن منتخب ہونے پر مبارکباد,

جڑچرلہ۔/20فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر ناگرکرنول کی ممتاز و معروف شخصیت جناب محمد حبیب خان صدر گورنمنٹ ڈرائیورس اسوسی ایشن کی حیثیت سے انتخابات میں شاندار کامیابی پر محمد صادق نقشبندی القادری سجادہ نشین بارگاہ مولانا شاہ قبلہ مولانا محمد ابراہیم نقشبندی شیدا جناب محبت علی منان، جلیل رضا، باسط مظہری، فرید احمد فرید، حبیب الدین حبیب، ستار عاشق، ضیاء سلطانی، جعفر کاظمی، زاہد شوق، سلطان پاشاہ رمز چشتی مرزائی، ممتاز حسین نقشبندی نے جناب محمد حبیب خان کو صدر تلنگانہ ڈرائیورس اسوسی ایشن انتخابات میں شاندار کامیابی پر پرخلوص مبارکباد پیش کی۔ 20فبروری 11بجے دن اہلیان ناگرکرنول کے زیر اہتمام روبی گارڈن فنکشن ہال ناگرکرنول میں جناب محمد حبیب خان کے اعزاز میں بڑے پیمانے پر تہنیتی جلسہ منعقد کیا جارہا ہے۔ اس تہنیتی جلسہ میں جناب محمد حبیب خان کے اعتراف خدمات پر مختلف دانشور جلسہ کو مخاطب کریں گے۔ مختلف ملی سماجی دینی و سیاسی تنظیموں کی جانب سے جناب حبیب خان کو تہنیت پیش کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT