Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جناب محمد رحیم الدین کو اسٹیٹ سینئر سٹیزن ایوارڈ پر تہنیت

جناب محمد رحیم الدین کو اسٹیٹ سینئر سٹیزن ایوارڈ پر تہنیت

عادل آباد 16 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عالمی یوم معمرین کے موقع پر ریاستی حکومت کی جانب سے نائب صدر ضلع سینئر سٹیزن اسوسی ایشن جناب محمد رحیم الدین کو اسٹیٹ سینئر سٹیزن ایوارڈ کی پیشکشی پر یونین کے قائدین نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے جناب محمد رحیم الدین کو تہنیت پیش کی۔ یونین کے مقامی دفتر میں منعقدہ تقریب اعتراف خدمات میں شرکاء نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اس باوقار ایوارڈ کے لئے محمد رحیم الدین کا انتخاب دراصل معمرین کے لئے گزشتہ کئی برسوں سے ان کی جانب سے کی جارہی خدمات کا صلہ ہے جبکہ موصوف نے ضلع کے سینئر سٹیزنس کے حقوق اور مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر باقی نہ رکھ چھوڑی تھی۔ شرکاء نے یہ بھی کہاکہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تحریک میں بھی جناب محمد رحیم الدین نے بے لوث خدمات انجام دیں اور بارہا گیسٹ کے نزد قائم جے اے سی کے ہڑتالی کیمپ میں دیگر معمرین کے ہمراہ بھوک ہڑتال میں حصہ لیا تھا جوکہ ان کی تلنگانہ کے تئیں محبت کو اُجاگر کرتا ہے۔  نائب صدر ضلع سینئر سٹیزنس اسوسی ایشن و ٹاؤن صدر ریٹائرڈ ایمپلائز یونین عادل آباد جناب محمد رحیم الدین نے انھیں ریاستی حکومت کی جانب سے ایوارڈ کی پیشکشی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اسوسی ایشن کے دیگر قائدین کے تعاون سے ہی وہ اس منزل پر پہنچ پائے ہیں۔ انھوں نے مقامی یونٹ کی جانب سے انھیں تہنیت کی پیشکشی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اعلان کیاکہ وہ مستقبل میں بھی معمرین کے مسائل کے حل ، ان کے حقوق کی پاسداری اور حکومت سے معمرین و سبکدوش ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے نمائندگی کرتے رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT