Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / جناب محمد عبدالرحیم قریشی کی بابری مسجد پر نایاب کتاب

جناب محمد عبدالرحیم قریشی کی بابری مسجد پر نایاب کتاب

اردو مسکن میں کل رسم اجراء ، جسٹس وامن راؤ ، منی شنکر ایر اور دیگر کی شرکت
حیدرآباد ۔ 18 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : بابری مسجد مسئلہ کے حقائق سے واقفیت کے لیے جناب محمد عبدالرحیم قریشی صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت و اسسٹنٹ جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے بابری مسجد پر ایک نایاب تحقیقی کتاب Facts of Ayodhya Episode تحریر کی ہے اس کتاب کی رسم اجراء 20 ستمبر اتوار 6-30 بجے شام اردو مسکن خلوت روبرو چومحلہ پیالیس زیر صدارت جسٹس وامن راؤ سابقہ جج ہائی کورٹ انجام پائے گی ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب منی شنکر ایر ایم پی سابق یونین منسٹر اور مہمان اعزازی جناب محمد ادیب سابقہ ایم پی شامل ہوں گے اس رسم اجراء میں حسب ذیل مقررین مخاطب کریں گے ۔ جناب چناریڈی ایم ایل اے ، پروفیسر وینکٹ راجن صدر شعبہ تاریخ جامعہ عثمانیہ ، جناب نانک سنگھ نشتر ، فادر سمول ڈائرکٹر ہنری مارٹن انسٹی ٹیوٹ ، ڈاکٹر کلوری چرنجیوی ، مونک کیمکا ، ڈاکٹر پانڈو رنگاریڈی ، پروگرام کا آغاز قاری عبدالمنان کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ کنوینر اجلاس ایم ضیا الدین نیر نائب صدر اقبال اکیڈیمی نے شرکت کی گذارش کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT