Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جناب محمد فرید الدین کو کوڑنگل کے ٹی آر ایس قائدین کی مبارکباد

جناب محمد فرید الدین کو کوڑنگل کے ٹی آر ایس قائدین کی مبارکباد

کوڑنگل۔/8اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوڑنگل کے سرکردہ اقلیتی ٹی آر ایس قائدین مسرز شیخ مختار، محمد صدیقی،  ایس ایم غوثن ڈپٹی سرپنچ، محمد امتیاز احمد، محمد مشرف حسین ، عبدالباقی قیصر اور محمد نصر اللہ خان وغیرہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں جناب محمد فرید الدین کو بلا مقابلہ ایم ایل سی منتخب ہوجانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد فرید الدین بہترین ایڈمنسٹریٹر، تنازعات سے بے نیاز شخصیت، راست گو، دیانتدار اور تشہیر سے دور رہنے والے مقبول ہردلعزیز عوامی قائد ہیں۔ موصوف سابق وزیر بھی رہ چکے ہیں جنہوں نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کئی ایک گرانقدر کارہائے نمایاں انجام دے چکے ہیں جس سے عوام بخوبی واقف ہیں۔ لہذا ہم تمام مشترکہ طور پر چیف منسٹر کے سی آر سے اظہار تشکر کرتے ہیں اور ساتھ ہی پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ محمد فرید الدین کو اپنی کابینہ میں شامل کرتے ہوئے ان کے دیرینہ تجربہ کا فائدہ حاصل کریں اور مسلمانوں کو شکریہ کا ایک اور موقع عنایت کریں۔

TOPPOPULARRECENT