Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / جناب محمد محمود علی کا دورہ لندن ، امریکہ اور کینڈا

جناب محمد محمود علی کا دورہ لندن ، امریکہ اور کینڈا

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : ڈپٹی چیف منسٹر ( ریونیو ) تلنگانہ محمد محمود علی جاریہ ماہ کے اواخر میں پندرہ روزہ بیرون ممالک دورے پر روانہ ہوں گے ان کے اس دورے میں تین ممالک ، برطانیہ ، کینڈا اور امریکہ شامل ہیں جہاں پر وہ ان ممالک کے سرکاری محکموں کا جائزہ لیتے ہوئے وہاں کے سرکاری عہدیداروں اور وہاں پر مقیم تلنگانہ عوام سے ملاقات کرنے کے ساتھ مختلف عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ ان کے اس دورے کا مجوزہ نئے اضلاع میں انتظامی امور کے سلسلے میں معلومات حاصل کرنا ہے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر 28 اگست کو لندن کے لیے روانہ ہوں گے اور رات 1-10 منٹ کو لندن پہنچیں گے اور تین دن وہاں پر قیام کریں گے اس دوران وہ لندن کے ریونیو منسٹر و اسٹامپس اینڈ رجسٹریشن کے عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے ریونیو ریکارڈس کے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کریں گے علاوہ ازیں تلنگانہ این آر آئیز فورم کے ایک اجلاس سے مخاطب کریں گے ۔ پھر 31 اگست کو کینڈا کے لیے روانہ ہوں گے اور پھر وہاں سے 3 ستمبر کو امریکہ روانہ ہوں گے اور 8 ستمبر تک امریکہ کے شہر شکاگو میں قیام کریں گے اس دوران 4 ستمبر کو اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ کی 53 ویں سالانہ تقریب سے خطاب کریں گے ۔ جب کہ 5 ستمبر کو امریکہ میں مقیم تلنگانہ عوام سے ملاقات کریں گے ۔ 8 ستمبر کو شکاگو سے امریکہ کی ایک اور ریاست ایریزونا کے شہر Phoenix روانہ ہوں گے دو دن وہاں قیام کے بعد 11 ستمبر کو حیدرآباد کے لیے روانہ ہوں گے ۔ اس دورے کے موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر سے ربط پیدا کرنے کے خواہش مند حضرات فون نمبرات محمد فیاض ( لندن ) 00447-440426186 ۔ محمد حیدر ( کینڈا ) 0016478959545 ۔ افتخار شریف ( شکاگو ) 0013125933210 سے ربط کرسکتے ہیں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT